بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برلینٹ، بچوں کو رٹانے نہیں بلکہ سوچنا سکھانے والا اے آئی ٹیوٹر متعارف

تعلیمی پلیٹ فارم برلینٹ نے ایک ایسا منفرد اے آئی ٹیوٹر(A . I . Tutor) متعارف کرا دیا ہے جو بچوں کو رٹے نہیں سوچنے، سوال کرنے اور مسئلے کو سمجھ کر حل تلاش کرنے کی تربیت دیتا ہے۔

برلینٹ کی بانی سو کھم نے دنیا کے پہلے اے آئی گرافیکل ٹیوٹر کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی بچوں کو ذہین بنانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اے آئی بچوں کو کمزور بنا رہا ہے جبکہ اسے انہیں ذہین بنانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلا ایسا اے آئی ٹیوٹر ہے جو بچوں کو واقعی سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔

اے آئی ٹیوٹر کی خاص بات یہ ہے کہ اسے ’سقراطی طریقہ تدریس‘ کے تحت تیار کیا گیا ہے جس میں بچوں کو براہ راست جواب دینے کے بجائے سوالات کے ذریعے رہنمائی فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ خود مسئلے کو سمجھیں اور حل تک پہنچیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات، سالانہ ٹیکس ہدف میں دوسری بار کمی

اس طریقہ کار سے طلبہ میں تنقیدی سوچ، تجزیاتی صلاحیت اور مسئلہ حل کرنے کی مہارت فروغ پاتی ہے جبکہ وہ جواب دینے والے روایتی اے آئی ماڈلز پر کم انحصار کرتے ہیں۔