بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سبالینکا ذہنی دباؤ کے باعث ریٹائرمنٹ پر غور کرنے لگیں

فرنچ اوپن (French Open)میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا ہے جہاں روس کی ڈیانا شنائیڈر نے عالمی نمبر ون آرینا سبالینکا (Aryna Sabalenka )کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سبالینکا نے میچ کا آغاز شاندار انداز میں کیا اور پہلا سیٹ اپنے نام کیا، تاہم اس کے بعد شنائیڈر نے غیر معمولی کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹس جیت لیے۔ فیصلہ کن سیٹ میں روسی کھلاڑی نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے عالمی نمبر ون کو مکمل طور پر دباؤ میں لے لیا اور میچ اپنے نام کر لیا۔


یہ کامیابی ڈیانا شنائیڈر کے کیریئر کا اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے، کیونکہ اس سے قبل وہ کسی بھی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل سے آگے نہیں بڑھ سکی تھیں۔ اب وہ فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔


میچ کے بعد آرینا سبالینکا جذباتی ہو گئیں اور انہوں نے شدید ذہنی دباؤ کا اظہار کرتے ہوئے ٹینس سے وقفہ لینے یا ریٹائرمنٹ

مزیدپڑھیں:چادر اورچاردیواری کاتقدس پامال کرنے ،خواتین کوزدوکوب کرنے کے خلاف درخواست،شنوائی نہ ہونے پرشہری پھٹ پڑا

جیسے خیالات کا بھی عندیہ دیا۔ ان کے اس بیان نے کھیلوں کی دنیا میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں بھی بڑا اپ سیٹ ہوا، جہاں پولینڈ کی ماجا چوالنسکا نے اینا کیلنسکایا کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔

مینز سنگلز میں جمہوریہ چیک کے جیکب مینسک نے برازیل کے جواؤ فونسیکا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔