بالی وڈ کے معروف گلوکار و ریپر بادشاہ (Badshah)کے ریسٹورینٹ کو سیل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چندی گڑھ انتظامیہ کی جانب سے گلوکار بادشاہ کے ریسٹورینٹ (کلب ساگو) کو متعدد سخت خلاف ورزیوں کے الزامات کے بعد سیل کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے یہ کارروائی تجارتی مراکز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کی جو ریگولیٹری اصولوں پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق معائنے میں متعدد خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا جن میں پارٹیشنز، کیبن، واش رومز، کچن ایریاز اور کولڈ اسٹوریج کی سہولیات کی غیر قانونی تنصیب شامل ہیں۔
مزیدپڑھیں:شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کے باوجود طلاق کیوں ہوئی؟ سارہ چوہدری نے بتا دیا
اس کے علاوہ انتظامیہ نے یہ بھی دیکھا کہ ہلکے اسٹیل کے ڈھانچے اور چادروں کا استعمال کرتے ہوئے صحنوں کو غیر قانونی طور پر ڈھانپا گیا تھا۔
حکام نے کہا کہ کئی بار موقع دینے کے باوجود اصولوں پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا تھا جس وجہ سے کلب ساگو کو سیل کیا۔









