بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی وکٹ کیپر کے ایس بھرت کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر کے ایس بھرت(K.S. Bharat) نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

32 سالہ کرکٹر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہتے ہوئے کہا کہ بھارت کی نمائندگی کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے اور وہ اپنے کیریئر کے ہر لمحے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں کے ایس بھرت نے کہا کہ ’’فخر اور شکرگزاری کے جذبات کے ساتھ میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ اپنے ملک کے لیے کھیلنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز تھا۔‘‘

بھرت نے بھارت کے لیے مجموعی طور پر 7 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں انہوں نے 221 رنز اسکور کیے جبکہ بطور وکٹ کیپر 19 شکار بھی کیے۔ ان کا بہترین انفرادی اسکور 44 رنز رہا جو انہوں نے 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف احمد آباد ٹیسٹ میں بنایا تھا۔

اسی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے بھارتی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ لندن کے اوول میں کھیلے گئے اس میچ میں انہوں نے دوسری اننگز میں 23 رنز بنائے جبکہ وکٹوں کے پیچھے 5 شکار بھی کیے۔

مزیدپڑھیں:وفاقی دارالحکومت میں منتخب حکومت قائم کرنے کی تجویز، وزیراعلیٰ یا میئر سربراہ ہوگا، 27 رکنی اسمبلی ہوگی

بھرت کا آخری ٹیسٹ میچ فروری 2024 میں انگلینڈ کے خلاف وشاکھاپٹنم میں کھیلا گیا، جس کے بعد وہ قومی ٹیم میں جگہ برقرار نہ رکھ سکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by K S Bharat (@konasbharat)

اپنے الوداعی پیغام میں انہوں نے ویرات کوہلی، روہت شرما اور راہول ڈریوڈ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی نے انہیں آئی پی ایل میں موقع دیا جس سے ان کی شناخت بنی، جبکہ روہت شرما کی قیادت میں ٹیسٹ ڈیبیو ان کے کیریئر کا یادگار لمحہ تھا۔

بھرت نے راہول ڈریوڈ کی رہنمائی کو بھی سراہا اور کہا کہ بھارت اے سے قومی ٹیم تک کے سفر میں ان کی سرپرستی ناقابلِ فراموش رہی۔

ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی کرکٹ حلقوں اور شائقین کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے