بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان 6 دہائیوں بعد عالمی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں، افغانستان کو شکست

پاکستان 6 دہائیوں بعد بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ(Football) کے فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان 10 جون کو ڈائمنڈ جوبلی کپ کا فائنل کھیلےگا۔

پاکستان نے ڈائمنڈ جوبلی کپ کے سیمی فائنل میں افغانستان کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

عمر نواز نے پانچویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی جبکہ ہارون حمیدنےاضافی وقت میں گول کرکےپاکستان کی فتح یقینی بنا دی۔ پاکستان گروپ میں پہلی پوزیشن پر رہا۔

مزید پڑھیں:گلگت: الیکشن عملہ فارم 45 نہیں دے رہا، قمر زمان کائرہ

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان 64 برس بعد کسی آزاد بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا ہے۔ اس سے قبل قومی ٹیم 1962 کے مردیکا کپ کے بعد پہلی بار کسی آزاد بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔