بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی عوام اپنے ووٹ کے تحفظ کیلئے نتائج پر نظر رکھیں، شفیع جان

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان(shafi jan) نے دعویٰ کیا ہے کہ ابھی تک موصول متعدد فارم 45 کے مطابق پاکستان تحریک انصاف برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔

گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انتخابی عمل کا آخری اور اہم مرحلہ شروع ہو چکا ہے، ووٹ کے تحفظ کا وقت آ گیا ہے۔

گراؤنڈ پر پاکستان تحریک انصاف کی دیگر سیاسی جماعتوں پر برتری واضح ہے،عوام اپنے ووٹ کے تحفظ کے لیے نتائج کے عمل پر نظر رکھیں۔

مزید پرھیں:اوپیک کا یومیہ 1 لاکھ 88 ہزار بیرل تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان متوقع

آج انتخابات کے دوران دیگر سیاسی جماعتوں کے پولنگ کیمپ خالی پڑے رہے۔