بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی ہیلی کاپٹر مار گرانے پر ایران کو جواب ضرور دینگے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ رات آبنائے ہرمز کے اوپر فضائی گشت پر مامور امریکا کے ایک جدید ’اپاچی‘ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری ایک پوسٹ میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ خوش قسمتی سے ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ اس حملے میں مکمل طور پر محفوظ رہے اور انہیں کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔

امریکی صدر نے بتایا کہ انہیں فوج کی جانب سے اس واقعے کی باقاعدہ رپورٹ فراہم کر دی گئی ہے، جس کے بعد وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:صوبے، وفاق کا مالیاتی خسارہ پورا کرنے پر راضی ہوگئے

انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے اس حملے کا جواب ضرور دے گا۔