بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صوبے، وفاق کا مالیاتی خسارہ پورا کرنے پر راضی ہوگئے

صوبے وفاق کا مالیاتی خسارہ پورا (economic diffiset)کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاق نے صوبوں سے مجموعی طور پر 1700 ارب روپے مانگے تھے۔

حکومت اور پیپلز پارٹی کی بجٹ ٹیکنیکل کمیٹی کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

ذرائع کے مطابق مالیاتی خسارہ پورا کرنے کا طریقہ کار بھی طے کرلیا گیا۔ پنجاب پہلے ہی 500 ارب سے زیادہ وفاق کی مدد کرنے کو تیار ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے سلیم مانڈوی والا، نوید قمر اور شیری رحمان شریک تھے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ اورنگزیب اور ایف بی آر کےحکام بھی شریک تھے۔

مزید پڑھیں:قومی اسمبلی و سینیٹ کا اجلاس کل شام طلب، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی بجٹ جمعے کو پیش کیا جائے گا، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس کل ہوگا، قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس بھی کل طلب کرلیا گیا، سینیٹ اجلاس بھی کل ہوگا، جمعرات کو اقتصادی سروے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔