بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یو اے ای میں یکم جنوری سے نئے ٹریفک قوانین نافذ کرنےکا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات میں یکم جنوری 2027 سے نئے ٹریفک قوانین نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

حکام کے مطابق نئے قوانین میں پیشہ ور ڈرائیورز 24 گھنٹوں میں 9 گھنٹے سے زیادہ گاڑی نہیں چلاسکیں گے، ٹیکسی، ٹرک، بس اور ڈیلیوری ڈرائیورز کے روزانہ ڈرائیونگ اوقات محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ تھکن یا نیند کی کیفیت میں گاڑی چلانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اس کے علاوہ وفاقی ٹریفک کونسل کو ڈرائیونگ کے 9 گھنٹے کے مقررہ دورانیے میں تبدیلی کا اختیار دے دیا گیا ہے جس کا اطلاق تمام پرائیوٹ اور پروفیشنل ڈرائیورز پر ہوگا، نئے قوانین کا مقصد ٹریفک حادثات کی روک تھام اور سیفٹی کو بہتر کرنا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

حکام نے بتایا کہ 4 سال اور اس سے کم عمر بچوں کیلئے گاڑی میں حفاظتی نشست لازمی قرار دی گئی ہے، بچوں کی نشست ان کے وزن اور قد کے مطابق پچھلی سیٹ پر لگانا ضروری ہوگا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

حکام کے مطابق عرب امارات اور خلیجی ممالک کے شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی مدت 10 سال ہوگی، غیر ملکی رہائشیوں کے ڈرائیونگ لائسنس 5 سال کیلئے جاری کیے جائیں گے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مزید پڑھیں:پیزا پر انناس ڈالنے سے انکار، آسٹریلوی ریسٹورنٹ نے اطالوی شیف کو فارغ کردیا

مزید براں ڈرائیور کی بینائی کی جانچ کے نئے معیار مقرر کیے گئے ہیں، بینائی چیکنگ کے بعد ہی لائسنس کی تجدید کی جائے گی جب کہ مختلف اقسام کی گاڑیاں چلانے والوں کے لیے بینائی کی جانچ کے معیار بھی الگ مقرر ہیں۔