بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر (Seemabia Tahir)کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں انہیں گرفتاری سے روک دیا۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے سیمابیہ طاہر کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران سیمابیہ طاہر اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے اور خدشہ ہے کہ ان کی موکلہ کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:کراچی: سابق شوہر کے ساتھ ملکر موجودہ شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ پولیس اہلکار نکلی، اہم انکشافات

عدالت نے دلائل سننے کے بعد آئندہ سماعت تک سیمابیہ طاہر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔