بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موشن پکچرز (ترمیمی) بل 2024ء سینیٹ میں پیش، اتفاق رائے سے منظور

وفاقی وزیر اطلاعات نے موشن پکچرز(motion pictures) (ترمیمی) بل 2024ء سینیٹ میں پیش کر دیا، ایوان بالا نے بل کی اتفاق رائے سے منطوری دے دی ۔

فاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے قائمہ کمیٹی کی جانب سے رپورٹ کردہ موشن پکچر آرڈیننس 1979ء میں مزید ترمیم کا بل موشن پکچر (ترمیمی) بل 2024ء ایوان میں پیش کرنے کی تحریک پیش کی ۔

چیئرمین سینیٹ نے بل ایوان میں پیش کرنے کی تحریک کی منظوری دی بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات نے بل منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا۔
مزید پڑھیں:مئی 2026، اووسیزپاکستانیوں نے ریکارڈ 3 . 4 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجوائیں

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایوان سے بل کی منظوری لی ایوان بالا نے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی