وزیر اعظم شہباز شریف (Shehbaz Sharif)کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دائر ہرجانہ کیس میں عمران خان کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا حقِ دفاع بحال کر دیا ہے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسٹس عائشہ ملک نے آج مختصر فیصلہ سناتے ہوئے دو کے مقابلے میں ایک کی اکثریت سے درخواست منظور کی۔
مزیدپڑھیں:پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ،ڈبل سواری پر بھی پابندی
عدالتی فیصلے کے بعد کیس دوبارہ ٹرائل مرحلے میں جانے کا امکان ہے، جہاں فریقین کو دوبارہ دلائل پیش کرنے کا موقع ملے گا۔









