بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی عارضی تاریخوں کا اعلان

آئی سی سی مینز ون ڈے کر کٹ ورلڈ کپ (Cerkit world cup)2027 تقریباً پچیس برس بعد ایک بار پھر افریقی سرزمین پر منعقد ہونے جا رہا ہے جس کی میزبانی جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر کریں گے۔

ورلڈ کپ 2027 کا انعقاد 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک متوقع م مجوزہ تاریخوں کی منظوری حال ہی میں احمد آباد میں دی گئی جبکہ حتمی توثیق ایڈنبر آئی سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں متوقع ہے۔

جنوبی افریقا زیادہ تر میچز کی میزبانی کرے گا اور 54 میں سے کم از کم 41 مقابلے ملک کے آٹھ مختلف مقامات پر کھیلے جانے کا امکان،زمبابوے کو 8 سے 10 جبکہ نمیبیا کو 3 میچز کی میزبانی ملنے کی توقع ۔

یہ 2003 کے بعد افریقا میں ہونے والا پہلا مینز ون ڈے ورلڈ کپ ہوگا۔ 2003 کا ایونٹ بھی جنوبی افریقا، زمبابوے اور کینیا نے مشترکہ طور پر منعقد کیا تھا۔

ورلڈ کپ 2027 میں ایک اور بڑی تبدیلی 14 ٹیموں کے فارمیٹ کی واپسی ہوگی۔ گزشتہ دو ایڈیشنز میں صرف 10 ٹیمیں شریک تھیں۔

تاہم اب ٹیموں کو سات، سات کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر گروپ کی ٹاپ تین ٹیمیں سپر سکس مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

مزید خبریں:آج رات ایران پر انتہائی طاقتور حملے کریں گے، ٹرمپ کا اعلان

آئی سی سی کے مکمل رکن ممالک ہونے کے باعث جنوبی افریقا اور زمبابوے کی براہِ راست شرکت متوقع ہے جبکہ نمیبیا کو ایونٹ میں جگہ بنانے کے لیے کوالیفائنگ مرحلہ عبور کرنا ہوگا۔