ورلڈکپ فٹبال کے آغاز سے قبل فیفا نے جون کی اپ ڈیٹ رینکنگ(fifa update ranking) جاری کردی جس کے بعد ارجنٹینا جولائی 2025 کے بعد پہلی بار عالمی رینکنگ میں سرفہرست آگئی۔
فہرست میں پہلی نمبر پر موجود فرانس کی ٹیم دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلا گیا جبکہ اسپین دوسری پوزیشن پر برقرار ہے۔
مراکش کی بھی پیشرفت ہوئی ہے اور شمالی افریقی ٹیم رینکنگ میں 7ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ نیدرلینڈز ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلا گیا۔
پاکستان فٹبال ٹیم رینکنگ بریکیٹ میں نمایاں بہتری حاصل کرنے والی ٹیموں میں شامل ہے۔ پاکستان ٹیم نے فیفا رینکنگ میں اپنی پوزیشن 4 درجہ بہتر کی ہے۔
حال ہی میں چار ملکی ٹورنامنٹ جیتنے والی قومی ٹیم فیفا رینکنگ میں 202 سے 198 نمبر آگیا ہے۔
مزید پڑھیں:نواز شریف جدہ پہنچ گئے، عمرہ اور روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کا ارادہ
فیفا رینکنگ گروپ اسٹیج میں ٹائی بریکر کے طور پر بھی استعمال ہوگی جبکہ اگلی فیفا عالمی رینکنگ 20 جولائی 2026 کو جاری کی جائے گی۔









