بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیلڈ مارشل سے ترک لینڈ فورسز کمانڈر جنرل متین کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل متین توکیل (Turk land forces commander)نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی پیشہ واانہ دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو پہنچنے پر معزز مہمان کو پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، فیلڈ مارشل سے ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی،۔

فیلڈ مارشل نے پاکستان، ترکیہ کی مسلح افواج کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی تعلقات ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک کمانڈر لینڈ فورسز نے نیول ہیڈکواٹرز کا بھی دورہ کیا جس دوران چیف آف سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی ، ملاقات میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

کمانڈر ترک لینڈ فورسز متین توکیل نے ایئرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا بھی دور کیا جس دوران ترک کمانڈرکی سربراہ پاک فضائیہ کے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات بھی ملاقات کی ، ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعاون اور پیشہ ورانہ دلچسپی سے متعلق امور پر گفتگوکی گئی ۔

مزید پڑھیں:ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی نماز جنازہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت

معزز مہمان نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا، علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستانی مسلح افواج کی خدمات کا بھی اعتراف کیا، دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون اور ادارہ جاتی روابط مزید بڑھانےکے عزم کا اظہار کیا ۔