بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’ سعد رضوی کہاں ہیں‘؟ ایف آئی اے نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت کے قائدین کی جبری گمشدگی کو 379 دن مکمل ہوگئے

لاہور ہائی کورٹ میں علامہ سعد رضوی اور ان کے بھائی انس رضوی کی بازیابی کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت میں وزارتِ داخلہ رپورٹ جمع نہ کرائی۔

سرکاری وکیل نے جواب داخل کرانے کے لئے مہلت مانگی لی، جسٹس جواد ظفر نے ثروت فاطمہ کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے وزرات داخلہ کو جواب داخل کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 3 نومبر تک ملتوی کر دی۔

عدالت میں ایف آئی اے کی طرف سے تحریری جواب جمع کروا دیا گیا، ایف ائی اے نے اپنے جواب میں کہا کہ حافظ سعد رضوی اور انس رضوی ہمارے پاس نہیں۔

مزید پڑھیں:ملک میں سائبر کرائمز کی ہوشربا صورتحال، پاکستانیوں کے اربوں روپے لوٹ لیے گئے

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت کے قائدین کی جبری گمشدگی کو 379 دن مکمل ہوگئے، عدالت دونوں قائدین کی بازیابی کا حکم دے۔