بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دو روز کی بڑی کمی کے بعد سونا دوبارہ مہنگا، فی تولہ قیمت میں 7,250 روپے اضافہ

سونے کی قیمت(Gold Rates) میں گزشتہ دو روز کے دوران نمایاں کمی کے بعد آج ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے کے نرخ دوبارہ اوپر چلے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 22 ہزار 347 روپے کی کمی ہوئی تھی، تاہم آج سونے کے نرخ میں 7 ہزار 250 روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس اضافے کے بعد ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 966 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 525 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کے نرخ بڑھ کر 3 لاکھ 75 ہزار 947 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

مزیدپڑھیں:وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کے لیے بجٹ دستاویزات کی منظوری دیدی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 72 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 175 ڈالر کی سطح پر ٹریڈ ہونے لگا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ چاندی 190 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 79 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات براہ راست مقامی مارکیٹ پر مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے اور چاندی کے نرخوں میں مسلسل تبدیلیاں دیکھی جا رہی ہیں۔