بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’’ٹیکس ریلیف ‘‘ کے تحت ماہانہ 50 ہزار روپے تنخواہ پر مکمل چھوٹ دیدی گئی

اسلام آباد، وفاقی حکومت نے بجٹ 2025-26 میں تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس(income tax releaf) میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ہر سطح کی آمدن والے ملازمین کو ریلیف دیا گیا ہے۔

ٹیکس ریلیف کے تحت ماہانہ 50 ہزار روپے تنخواہ پر مکمل چھوٹ دی گئی ہے جب کہ ایک لاکھ روپے ماہانہ کمانے والے افراد کا ٹیکس 2,500 روپے سے کم کر کے صرف 500 روپے کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ مسترد کردیا، نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑا ریلیف، ٹیکس سلیبز میں کمی کا فیصلہ

17573 ارب کا وفاقی بجٹ پیش؛ تنخواہ دار طبقے اور پراپرٹی پر ریلیف، سولر پینل پر ٹیکس عائد،تنخواہوں میں ریلیف کے حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق:

ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 10 ہزار سے کم ہو کر 6 ہزار روپے،ماہانہ 2 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 19,167 سے کم ہو کر 13,500 روپے،2 لاکھ 25 ہزار پر ٹیکس 25,417 سے کم ہو کر 19,250 روپے

2 لاکھ 50 ہزار پر ٹیکس 31,667 سے کم ہو کر 25 ہزار روپے،3 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 45,833 سے کم ہو کر 38,833 روپے،ساڑھے 3 لاکھ پر ٹیکس 61,250 سے کم ہو کر 54,250 روپے

4 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 78,750 سے کم ہو کر 71,750 روپے،5 لاکھ پر ٹیکس 1,13,750 سے کم ہو کر 1,06,750 روپے،ساڑھے 5 لاکھ پر ٹیکس 1,31,250 سے کم ہو کر 1,24,250 روپے

6 لاکھ پر ٹیکس 1,48,000 سے کم ہو کر 1,41,000 روپے،8 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 2,18,000 سے کم ہو کر 2,11,000 روپے،10 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 3,17,000 سے کم ہو کر 3,07,000 روپے

مزید پڑھیں:بجٹ میں سب سے زیادہ رقم قرضوں اور سود کی ادائیگی کیلئے مختص

حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی کے تناظر میں ریلیف فراہم کرنا ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق ٹیکس فارم کو بھی سادہ بنایا جا رہا ہے تاکہ عام افراد اسے خود بھر سکیں۔