بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا عوام ترقی اور خدمت کی سیاست پر اعتماد کر رہے ہیں، امیر مقام

چارسدہ کی معروف شخصیت طارق اعظم خان (azam tariq)کے بھتیجے ، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و سابق ضلعی ناظم اعلیٰ فہد اعظم خان اپنے خاندان اور ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل۔

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے چارسدہ میں منعقدہ ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابق ضلعی ناظم اعلیٰ فہد اعظم خان کی اپنے ہزاروں دوستوں، کارکنوں اور خاندان کے افراد سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ فہد اعظم خان جیسے بااثر رہنماؤں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام اب ترقی اور خدمت کی سیاست پر اعتماد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں چودہ سال حکومت کی، لیکن صوبے کو کچھ نہ دے سکی۔ یہی وجہ ہے کہ آج فہد اعظم خان جیسے سیاسی رہنما پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دعوے اور عملی اقدامات میں زمین آسمان کا فرق ہے، عوام اب سوال کر رہے ہیں کہ چودہ سالہ حکمرانی کے بعد صوبے اور چارسدہ کو کیا ملا؟انجینئرامیر مقام نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے۔

حال ہی میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب کے دوران انہیں بریفنگ دی گئی کہ متعدد تعلیمی ادارے مالی مشکلات کا شکار ہیں اور بنیادی مسائل حل ہونے کے بجائے بڑھتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موٹرویز اور بڑے ترقیاتی منصوبے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے وژن کی علامت ہیں، جبکہ موجودہ صوبائی حکومت کے پاس عوام کو دکھانے کے لیے کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ترقی کے بجائے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگانے اور وسائل کی بندربانٹ کی سیاست میں مصروف ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جھوٹ اور منافقت کی سیاست کا کوئی مستقبل نہیں۔ پی ٹی آئی کے اندر ترقیاتی کاموں پر نہیں بلکہ کرپشن کے مواقع پر لڑائیاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے سابق ضلعی ناظم اعلیٰ فہد اعظم خان اور ان کے ہزاروں ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام جھوٹ کی سیاست کو مسترد کر کے مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی وژن کا ساتھ دیں گے۔

انجینئرامیر مقام نے وفاقی بجٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا تیسرا بجٹ ہے جس میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی حالات اور جنگی ماحول کے باوجود حکومت نے ایک متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ مسلم لیگ (ن) میں اس لیے شامل ہو رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ جماعت وعدوں کے بجائے عملی کام اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔خطاب کے دوران انجینئر امیر مقام نے

مزید پڑھیں:شاندار بجٹ، شہباز شریف نے ریاست کیلئے سیاست کو قربان کیا، عطا تارڑ

“معرکۂ حق” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو صرف چار دن میں شکست دے کر دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی اور استحکام کے لیے ان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل کے حل، ترقیاتی