بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آن لائن بائیک رائیڈ کے دوران مبینہ ہراسانی، خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں آن لائن بائیک رائیڈ(Bike Rider) کے دوران خاتون کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکت کی کوشش کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں خاتون نے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی۔ حادثے میں خاتون زخمی ہوگئی جبکہ موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق، واقعہ 17 اکتوبر کو پیش آیا جب خاتون نے جوہر ٹاؤن کے علاقے ایف ٹو سے وٹو پیلس جانے کے لیے آن لائن رائیڈ بک کروائی۔ دورانِ سفر موٹر سائیکل سوار پر خاتون کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے کی کوشش کا الزام ہے۔


واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کو چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ زمین پر گرنے کے باعث خاتون کے چہرے، ناک، گلے اور سر پر چوٹیں آئیں۔

مزیدپڑھیں:احسن بھون کا کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، نوٹس جاری

پولیس کے مطابق خاتون کے چھلانگ لگانے کے بعد موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہوگیا۔ بعدازاں متاثرہ خاتون کے بھائی نے ملزم کے خلاف شکایت درج کروائی، جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔