بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تین ہزار سے زائد اشیاء پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز، پی آئی اے کیلئے استثنیٰ منظور

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے پیکٹ بند اشیائے خورونوش، بچوں کے فارمولا دودھ، مٹھائیوں، تیل، برانڈڈ جوتوں اور کپڑوں سمیت 3 ہزار سے زائد چیزوں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز منظور کرلی۔

نئے فنانس بل کی قائمہ کمیٹی خزانہ سے منظوری کا اہم مرحلہ، لیکن حکومتی نمائندوں کی غیر سنجیدگی دیکھنے میں آئی، وفاقی وزیر خزانہ بروقت پہنچے نہ ہی وزیر مملکت آئے ۔ چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے اجلاس کی کارروائی روکی تو وزرا بھاگے بھاگے پہنچ گئے۔

کمیٹی نے عام استعمال کی 3400 اشیا پر اسٹینڈرڈ سیلز ٹیکس لگانے ۔ ایف بی آر کو مخصوص حالات میں ری آڈٹ کے اختیارات دینے اور نیشنل فیس لیس ٹیکس نظام نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔ ایف بی آر کو اس اقدام سے ساٹھ ارب روپے اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔

پی آئی اے کو طیاروں، پرزوں، لیز، کیٹرنگ آلات،اور فیول ٹرکس کی درآمد پر ٹیکس استثنیٰ کی تجویز منظور۔ کمیٹی نے یہ سہولت تمام ایئر لائنز کو دینے کی ترمیم بھی کر دی۔

مزید پڑھیں:ہم ڈیل کے بہت قریب، بیروت پر اسرائیل کا حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ڈونلڈ ٹرمپ

کمیٹی نے ایس سی او سمٹ کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی درآمد اور ٹیکس استثنیٰ کی منظوری بھی دے دی۔ دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے خصوصی گاڑیوں پر ٹیکس رعایت کی تجویز کی مشروط منظوری۔ گاڑیوں کی تعداد کا تعین وزارت داخلہ کرے گی۔