پنجاب کے تمام تھیٹرز (Thetars closed)یکم سے 13 محرم الحرام تک بند رہیں گے، پنجاب آرٹس کونسل نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے احترام میں تھیٹرز میں کوئی بھی ڈرامہ یا ثقافتی پروگرام نہیں ہو گا، تمام تھیٹرز محرم الحرام میں ڈراموں پر پابندی کو یقینی بنائیں۔
دوسری جانب محرم الحرام میں لاہور کے پانچ بڑے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے غیر معمولی انتظامات مکمل کرلیے گئے ، پاک فوج اور رینجرز کے دستے حساس مقامات پر تعینات ہوں گے ، فضائی نگرانی کے لیے ڈرون یونٹس مسلسل مانیٹرنگ کریں گے۔
پولیس حکام کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ ، ماڈل ٹاؤن ، شادمان اور پانڈو اسٹریٹ کے جلوسوں پر خصوصی سکیورٹی پلان نافذ ہوگا ، جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس کے ساتھ پاک فوج اور رینجرز کے اہلکار بھی سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔
مزید پڑھیں:رواں سال کے وفاقی ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی تفصیلات سامنے آ گئیں
جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر چار حصار پر مشتمل سکیورٹی سسٹم نافذ ہوگا ، حساس عمارتوں اور بلند مقامات کی چھتوں پر اسنائپرز تعینات ہوں گے۔









