بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم ، بلاول بھٹو اہم ملاقات، جی بی حکومت اور بجٹ پر تفصیلی گفتگو

وفاقی بجٹ کی منظوری اور گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملات پر حکومت اور پیپلز پارٹی(Peoples Party) کے درمیان اعلٰی سطح پر رابطے جاری ہیں.

وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی وفد کے ہمراہ اہم ملاقات کی جس دوران وفاقی بجٹ اور جی بی میں حکومت سازی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔

وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے سیاسی اور اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفاقی حکومت کی جانب سےسندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ ۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان بجٹ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ۔ وزیراعظم نے کہا وفاق اورصوبوں میں مؤثر رابطہ کاری و تعاون قومی ترقی کیلئے ناگزیر ہے ۔

قومی اہمیت کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے وفاق اور صوبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ۔ بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیلئے حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔

مشرق وسطٰی کی صورتحال کے تناظر میں عالمی امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ۔

مزید پڑھیں:اداکارہ مومنہ اقبال کا علامہ ناصرمدنی کو 19 کڑور ہرجانے کا قانونی نوٹس

شیری رحمان اور نوید قمر بھی چیئرمین پی پی پی کے ہمراہ ۔ ملاقات میں اسحاق ڈار ، اعظم نذیر تارڑ ، احد چیمہ اور دیگر وزرا بھی موجود تھے ۔ پیپلزپارٹی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آزاد کشمیر کی صورت حال پر بھی گفتگو ہوئی ۔