ملک بھر میں سونے کی قیمت(Gold Rates) میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 52 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 70 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 615 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 144 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 359 روپے پر آ گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 305 ڈالر پر آ گیا ہے۔









