بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران، پاکستان کے درمیان ایل پی جی اسٹوریجز، سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط

ایرانی تجارتی وفد نے پاکستان کیساتھ اقتصادی تعاون(Economic Cooperation) کے سلسلے میں ایل پی جی اسٹوریجز اور سرمایا کاری کیلئے معاہدے پر دستخط کردیے۔

جنگ بندی کے بعد ایران نے پاکستان سے بڑی تجارت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دو ماہ کے دوران ایران کے دوسرے بڑے تجارتی وفد کی کراچی میں وفاق ہائے ایوان صنعت وتجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) پہنچے ہیں۔

مزید پڑھیں:سینئر اسپورٹس رپورٹر قمر احمد 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

فیڈریشن کے رہنما محمد علی حیدر کے مطابق ایف پی سی سی آئی میں معاہدے پر دستخط ہوئے۔ ایرانی وفد میں کان کنی کے سرمایہ کار اور چاول امپورٹرز سمیت دیگر افراد شامل تھے۔ محمد علی حیدر نے کہا جنگ بندی کے بعد پاک ایران تجارت 10 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے۔