بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی این ایس سی کا جہاز بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، پورٹ ذرائع

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کا جہاز بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔

کراچی پورٹ کے ذرائع کے مطابق سبی جہاز پر 30 سے 40 کنٹینرز گر گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیفٹی خدشات کے سبب ٹرمینل انتظامیہ نے متاثرہ کنٹینرز نکالنے سے انکار کر دیا، کنٹینرز میں مشینری اور دیگر سامان موجود ہے جس کا انشورنس ملنا مشکل ہے۔

مزیدپڑھیں:نیلوفر بختیار مسلم لیگ ق میں شامل

ذرائع کے مطابق بلک کارگو جہاز کو 2 ماہ قبل کنٹینر جہاز میں تبدیل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پی این ایس سی کے ترجمان نے کہا ہے کہ جہاز محفوظ ہے، کنٹینرز کا گرنا معمول کا واقعہ ہے، کنٹینرز یا سامان کا نقصان انشورنس سے پورا ہو گا۔