بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرول سستا، اب گاڑی کی پیٹرول ٹینکی کتنے میں فُل ہو گی؟ جانیں

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 74 روپے تک کمی کے بعد ملک بھر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی فیول فلنگ لاگت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے صارفین کو ہزاروں روپے تک کا ریلیف حاصل ہوا ہے۔

سوزوکی آلٹو

27 لیٹر فیول ٹینک رکھنے والی سوزوکی آلٹو پہلے 10 ہزار 71 روپے میں فل ہوتی تھی، جبکہ اب یہ لاگت کم ہو کر 8 ہزار 73 روپے رہ گئی ہے۔ اس طرح صارفین کو تقریباً 1 ہزار 998 روپے کی بچت حاصل ہوئی ہے۔

سوزوکی کلٹس

35 لیٹر ٹینک والی سوزوکی کلٹس کی فلنگ لاگت بھی کم ہو گئی ہے، جو پہلے تقریباً 13 ہزار 200 روپے تھی اور اب 10 ہزار 610 روپے تک آ گئی ہے، یوں 2 ہزار 590 روپے کا ریلیف ملا ہے۔

ٹویوٹا یارس اور ٹویوٹا کرولا

ٹویوٹا یارس کی فلنگ لاگت میں بھی نمایاں کمی آئی ہے، جس سے 3 ہزار 108 روپے تک بچت ہوئی ہے۔
ٹویوٹا کرولا (55 لیٹر ٹینک) پہلے 20 ہزار 240 روپے میں فل ہوتی تھی، جبکہ اب یہ لاگت 16 ہزار 170 روپے رہ گئی ہے، جس سے 4 ہزار 70 روپے کی بچت ہوئی ہے۔

ہونڈا سٹی

40 لیٹر فیول ٹینک رکھنے والی ہونڈا سٹی کی فلنگ لاگت پہلے 14 ہزار 920 روپے تھی، جو اب کم ہو کر 11 ہزار 960 روپے رہ گئی ہے۔ اس طرح 2 ہزار 960 روپے کا ریلیف ملا ہے۔

مزیدپڑھیں:پیٹرول سستا ہونے کے بعد موٹرسائیکل کی ٹینکی اب کتنے روپے میں فل ہوگی

ہونڈا سوِک

47 لیٹر ٹینک والی ہونڈا سوِک کی فلنگ لاگت میں بھی کمی ہوئی ہے اور یہ اب 14 ہزار 353 روپے ہو گئی ہے، جس سے صارفین کو تقریباً ساڑھے 3 ہزار روپے کی بچت حاصل ہوئی ہے۔

ہنڈائی ایلانٹرا

50 لیٹر فیول ٹینک رکھنے والی ہنڈائی ایلانٹرا کی لاگت کم ہو کر 14 ہزار 950 روپے رہ گئی ہے، جبکہ پہلے یہ 18 ہزار 650 روپے تھی۔ اس طرح 3 ہزار 700 روپے کا فرق آیا ہے۔

کیا اسپورٹیج

62 لیٹر ٹینک والی کیا اسپورٹیج کی فلنگ لاگت بھی کم ہو کر 18 ہزار 538 روپے ہو گئی ہے، جس سے 4 ہزار 588 روپے کا ریلیف ملا ہے۔

ٹویوٹا ریوو

80 لیٹر فیول ٹینک رکھنے والی ٹویوٹا ریوو پہلے 30 ہزار 240 روپے میں فل ہوتی تھی، جبکہ اب یہ لاگت 24 ہزار 880 روپے رہ گئی ہے، یوں 5 ہزار 360 روپے کی بچت ہوئی ہے۔

ٹویوٹا لینڈ کروزر

110 لیٹر ٹینک والی ٹویوٹا لینڈ کروزر وی ایکس کی فلنگ لاگت میں سب سے زیادہ کمی دیکھنے میں آئی ہے، جو پہلے 41 ہزار 580 روپے تھی جبکہ اب 34 ہزار 210 روپے رہ گئی ہے۔ اس سے 7 ہزار 370 روپے کا نمایاں ریلیف ملا ہے۔