بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی کا 5 ہزار روپےکے نوٹ پر نواز شریف کی تصویر لگانے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ارشد ملک(Arshad Malik) نے 5 ہزار روپےکے نوٹ پر نواز شریف کی تصویر بھی لگانےکا مطالبہ کردیا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ارشد ملک نے مطالبہ کیا کہ 5 ہزار کے نوٹ پر نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے۔

مزیدپڑھیں:قومی اسمبلی: اقبال آفریدی کی معطلی ختم کرنے کی تحریک منظور

ارشد ملک کا کہنا تھا کہ 5 ہزار کے نوٹ پر قائد اعظم کے ساتھ نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے۔

رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف ہی تھا جس نے اس ملک کو ترقی کی طرف گامزن کیا۔