ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہی روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 643 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 42 ہزار 636 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 179 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 345 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں:دو روز کی بڑی کمی کے بعد سونا دوبارہ مہنگا، فی تولہ قیمت میں 7,250 روپے اضافہ
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، امریکی ڈالر کی قدر، بین الاقوامی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی طلب مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو مقامی مارکیٹ میں بھی مزید مہنگائی دیکھنے میں آ سکتی ہے۔








