دی پاکستان انیشیئٹو(Pakistan anitiatve) کے زیرِ انتظام نیویارک میں بینکنگ انوویشن اور فنانسنگ سے متعلق سیشن ہوا جس میں بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود اور میوزیشن و انجینئر مومنہ مستحسن نے شرکت کی۔
دی پاکستان انیشیئٹو کیا ہے؟یہ ایک ہارورڈ پر مبنی پلیٹ فارم ہے جو تحقیق، پالیسی اور ثقافت کے ذریعے پاکستان اور انٹریشنل کمیونٹی میں مکالمے کا انعقاد کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹر کارڈ پاکستان میں کمال کام کر رہا ہے، اس کے 90 فیصد شیئرز ہیں، ماسٹر کارڈ لوگوں کو کریڈٹ کے حوالے سے کافی سہولتیں فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی توجہ اس جانب مرکوز ہوتی ہے۔








