بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسحاق ڈار سے چوہدری حامد حمید، ارم حامد کی ملاقات، سیاسی صورتحال پرتبادلۂ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر مملکت اور سابق معاونِ خصوصی وزیراعظم چوہدری حامد حمید(Hamid Hameed) اور رکنِ قومی اسمبلی محترمہ ارم حامد حمید نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی امور اور بالخصوص سرگودھا کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے نائب وزیراعظم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانے اور عالمی سطح پر ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے چوہدری حامد حمید اور ارم حامد حمید کی پارٹی کے لیے خدمات اور سرگودھا میں مسلم لیگ (ن) کو مضبوط بنانے کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں رہنما پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے نظریے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل پاکستان کے مختصر دورے کا امکان

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور پارٹی کی آئندہ سیاسی حکمتِ عملی پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔