ڈیجیٹل سسٹم کا بہترین استعمال: مدینہ حج آپریشن(Haj Operations) میں نیا سنگِ میل، 1 لاکھ 19 ہزار سے زائد پاکستانی حجاج کی پرمٹس کے ذریعے ریاض الجنہ کی زیارت مکمل۔
مدینہ منورہ:پاکستان حج مشن مدینہ منورہ نے رواں سال حج آپریشن کے دوران ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سرکاری سکیم کے تحت پاکستانی حجاج کو باضابطہ پرمٹس کے ذریعے ریاض الجنہ کی زیارت کا عمل کامیابی سے مکمل کرا دیا ۔

اس بے مثال آپریشن کے دوران حج سے قبل 46ہزار جبکہ حج کے بعد 73 ہزار سے زائد حجاج کو پرمٹس جاری کیے گئے، جس کے بعد مجموعی طور پر 1,19,000 سے زائد پاکستانی حجاج کرام کو اس مقدس مقام پر نماز اور عبادات کی سعادت حاصل ہوئی۔
ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ زاہد سہیل کے مطابق تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ تمام سرکاری حجاج کرام کو روضہ رسول ﷺ پر حاضری اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کی سعادت فراہم کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:ایران اور امریکا کے درمیان ٹیکنیکل ڈائیلاگ کا آغاز ہو گیا، ایرانی ٹی وی
حج مشن کے اعداد و شمار کے مطابق ان پرمٹس کے حصول کے لیے ایک جامع ڈیجیٹل طریقہ کار اپنایا گیا۔ جہاں 12,000 پرمٹس سمارٹ فون ایپلی کیشنز کے ذریعے،سسٹم کے ذریعے پرمٹس کامیابی سے نکالے۔
یہ فعال قدم اس لیے اٹھایا گیا تاکہ معمر، کم پڑھے لکھے اور سمارٹ فون نہ رکھنے والے حجاج کرام کو کسی بھی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔








