بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران ندیم بلامقابلہ اسپیکر، ملک کفایت الرحمن ڈپٹی اسپیکر منتخب

گلگت بلتستان میں نئی سیاسی صف بندی (New Political Alignment)، پیپلز پارٹی اور آئی پی پی میں تعاون پر اتفاق۔

گلگت بلتستان اسمبلی میں سیاسی پیش رفت کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عمران ندیم بلامقابلہ اسپیکر منتخب ہو گئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک کفایت الرحمن بھی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے۔

نومنتخب اسپیکر عمران ندیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں اسپیکر اسمبلی نذیر ایڈووکیٹ نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

دوسری جانب حکومت سازی کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ عبدالعلیم خان سے رابطہ کیا اور انہیں مشترکہ حکومت بنانے کی پیشکش کی، جسے عبدالعلیم خان نے قبول کر لیا۔

مزید پڑھیں:KIA کا اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ سپورٹیج‘ کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

سیاسی حلقوں کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان تعاون سے گلگت بلتستان میں نئی سیاسی صف بندی اور حکومتی استحکام کی راہ ہموار ہونے کا امکان ہے۔