اسلام آباد ( اصغر چوہدری) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ(Azam Nazir Tarar) کی زیر صدارت ٹیلی کام کمپنیوں کو شہریوں کی جائیدادوں تک آزادانہ رسائی کے بل کا جائزہ لینے والی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے بعدوفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےوفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجی جائیداد پر قبضے یا زبردستی ٹاورز لگانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

یقین دلاتا ہوں کہ بل سے کسی کی ذاتی ملکیت یا پرائیویسی متاثر نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدشات دور کرنے کیلئے قانون میں مزید وضاحت شامل کی جائے گی۔
مالک کی اجازت کے بغیر نجی املاک پر ٹاور نہیں لگے گا، اعتراضات جمہوری عمل کا حصہ ہیں، معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بل کی چند شقوں پر اعتراضات ہیں۔
مزید پڑھیں:انسداد دہشتگردی عدالت کوئٹہ نے ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا سنادی
مشاورت کا عمل جاری ہے، ڈیجیٹل ترقی اور کنیکٹیویٹی کیلئے قانون سازی ناگزیر ہے، آئی ٹی، براڈ بینڈ اور اے آئی کی ترقی کیلئے رکاوٹیں دور کرنا ہے ۔








