بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایرانی سپریم لیڈر کا امریکا، اسرائیل کے جنگی جرائم کیخلاف عدالتی کارروائی کا حکم

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای (Mujtaba Khamnai)نے ایرانی عدلیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ اسرائیل اور امریکا کی جانب سے مسلط کی گئیں دو جنگوں کے دوران ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر قانونی کارروائی عمل میں لائے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر مجتبٰی خامنہ ای نے ‘ہفتہ عدلیہ’ کے دوران آیت اللہ بہشتی کی برسی کے موقع پر بیان میں کہا کہ پوری ایرانی قوم اس وقت جن اہم قانونی اور عدالتی مسائل کا سامنا کر رہی ہے ان میں بین الاقوامی مجرموں، متکبر اور جارح قوتوں کی جانب سے پامال کیے گئے قوانین کی بحالی اور قانونی کارروائی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کے حقوق کا تحفظ انفرادی قانونی معاملات سے بڑھ کر ہے اور اس میں غیر ملکی جارح قوتوں کی جانب سے کیے گئے جرائم کے خلاف ملک کے اجتماعی اور قومی حقوق کا دفاع بھی شامل ہے۔

سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران کی عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے حقوق کا تحفظ کرے، عوامی حقوق اور قانوی آزادی بحالی کرے، کرپشن کا سدباب، انصاف کا بول بالا اور قانون کی بالاتری قائم کرے اور قانون پر عمل درآمد کی نگرانی کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی جرائم اور جارحیت پسندوں کی جانب سے خاص طور پر گزشتہ ایک برس سے ہونے والی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کارروائی عدلیہ کی کلیدی ذمہ داروں میں سے ایک ہے۔

آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جون 2025 اور فروری 2026 میں دو جنگوں کے دوران شہید کیے گئے افراد کا خون اور ایران اور اس کے عوام کو ملک کے اندر اور بیرون ملک پہنچنے والے جسمانی، نفسیاتی، مالی اور روحانی نقصانات ایسے شواہد اور بنیاد فراہم کرتے ہیں جن پر سیکڑوں بلکہ ہزاروں اہم قانونی مقدمات قائم کیے جا سکتے ہیں۔

امریکی اور اسرائیلی جنگی جرائم کو مقامی و بین الاقوامی عدالتوں میں اٹھانے کا حکم دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میناب اور لامرد میں بچوں کی شہادتیں اور غیرمثالی جنگی جرائم، طبی اور عوامی خدمات کے مراکز پر حملے اور نومولود سے لے کر بزرگوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سپریم لیڈر نے کہا کہ جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں جنگی جرائم پر سزائیں دی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے مخصوص لیڈرز کے بیانات اس بات کا اعتراف ہیں اور یہاں تک ایسے اقدامات پر کھلے عام فخر کا اظہار کرتے ہیں جو درحقیقت جرائم کا اعتراف ہے، جو ایرانی قوام کے پامال کیے گئے حقوق کی بحالی کے لیے مضبوط قانونی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں جلد پہلا مقامی اسکیم کا کریڈٹ کارڈ متعارف کروایا جائیگا

سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ اس طرح کی قانونی کارروائی مستقبل میں اسی طرح کے جرائم کے ارتکاب کو روکنے میں مدد فراہم کرے گی۔