لاہور: معروف اداکار عابد چارلی کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں لاہور جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج جاری ہے۔
لاہور جنرل ہسپتال کے ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین کے مطابق عابد چارلی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
ایم ایس کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق اداکار کا تمام علاج معالجہ مفت کیا جارہا ہے، ہیلتھ پروفیشنلز کو ان کی خصوصی نگہداشت اور بہترین علاج یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
مزید پڑھیںـ:مسجد آیا صوفیا کے نیچے 1600 برس قدیم پُراسرار سرنگیں دریافت
انہوں نے مزید بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ عابد چارلی کی طبی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔








