بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈسپلن کیخلاف ورزی اور ناقص کارکردگی، عماد بٹ اذلان شاہ ٹورنامنٹ سے باہر

لاہور: قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عماد بٹ کو ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ناقص کارکردگی مہنگی پڑ گئی، وہ سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ نے عماد بٹ کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس میں سابق کپتان عماد بٹ شامل نہیں ہیں۔

ان کی عدم شمولیت کی وجوہات میں ڈسپلن کی خلاف ورزی اور حالیہ ناقص پرفارمنس کو قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:فیصل آباد،2 مبینہ پولیس مقابلے، بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 3 ملزمان ہلاک

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 20 سے 28 نومبر تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے میدان میں اترے گی، جہاں مختلف ممالک کی ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوں گے۔