ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) اور استحکامِ پاکستان پارٹی (IPP) کے درمیان گلگت بلتستان میں پاور شیئرنگ فارمولے پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا ہے، جس کے باعث وزارتوں کی تقسیم کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پی نے گلگت بلتستان میں پاور شیئرنگ فارمولے پر لچک دکھانے سے انکار کر دیا ہے، جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے اسے منانے کی کوششیں جاری ہیں۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق آئی پی پی کو گلگت بلتستان میں 2 وزارتوں کی پیشکش کی گئی ہے، تاہم دوسری جانب آئی پی پی 4 وزارتوں کے مطالبے سے دست بردار ہونے کو تیار نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے استحکامِ پاکستان پارٹی کو 3 وزارتیں دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:شہری ہوشیار : جعلی ای چالان اور ایس ایم ایس کو کیسے پہچانیں؟
پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کی تنظیم آئی پی پی کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جب کہ نامزد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد ایڈووکیٹ بھی آئی پی پی قیادت سے رابطے میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق استحکامِ پاکستان پارٹی کے ساتھ مذاکرات میں جلد بریک تھرو کا امکان موجود ہے۔








