امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے ایک خاندان کے پالتو پیراکیٹ (Para-cat)اسپوڈلز‘ کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے باضابطہ طور پر دنیا کا معمر ترین زندہ پیراکیٹ قرار دے دیا گیا ہے۔ گنیز بک کے مطابق اس منفرد پرندے کی عمر 32 سال اور 86 دن ریکارڈ کی گئی ہے۔
چارلسٹن کی رہائشی امانڈا بیتھ کے پالتو پرندے اسپوڈلز نے یہ منفرد اعزاز ایک ایسے وقت میں حاصل کیا ہے جب عام طور پر قید میں پالے جانے والے پیراکیٹس کی اوسط عمر محض 15 سے 20 سال ہوتی ہے۔ اسپوڈلز نے اپنی اوسط عمر سے کہیں زیادہ جی کر ماہرین اور پرندوں کے شوقین افراد کو حیران کر دیا ہے۔

پرندے کی مالکن امانڈا بیتھ نے بتایا کہ انہیں اسپوڈلز 1997 میں ان کی والدہ نے تحفے میں دیا تھا اور اس وقت اس کی عمر تقریباً 3 سال تھی۔ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے اس پرندے کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:پی آئی اے نجکاری میں بڑی پیشرفت، انتظامی کنٹرول سرمایہ کار کنسورشیم کے حوالے
اسپوڈلز کی اس غیرمعمولی عمر اور عالمی ریکارڈ نے اسے دنیا بھر میں ایک منفرد شناخت دلائی ہے اور یہ پرندوں سے محبت کرنے والوں کے لیے حیرت اور خوشی کا باعث بنا ہوا ہے۔








