بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک کے مختلف حصوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد: این ای او سی کے مطابق ملک کے مختلف حصوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس (Polio virus)کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق کشمور، قمبر، کراچی کے ضلع شرقی اور غربی کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

این ای او سی کے مطابق بلوچستان سے ڈیرہ بگٹی اور چمن کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، اس کے علاوہ پشاور اور بنوں کے سیوریج نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب ای ٹیکسی اسکیم حصول اہداف میں ناکام، جانچ پڑتال کا فیصلہ

دوسری جانب پنجاب، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے تمام ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس نہیں پایا گیا۔