بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان زلزلے سے لرز اٹھے، شدت کتنی ریکارڈ کی گئی؟

خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے(Earthquake) کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اتوار کے روز خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں بشمول پشاور، سوات، نوشہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، مردان، بٹ گرام، دیربالا، اپر اور لوئر دیر، ہنگو، بونیر، پاراچنار اور اورکزئی سمیت متعدد علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں دیامر، چلاس شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مزیدپڑھیں:مری: شادی سے واپس آنے والی وین حادثے کا شکار، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز پاک افغان سرحد سے 51 کلو میٹر دور تھا۔

زلزلے کے باعث عوام میں خوف ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔