لاہور ٹیوشن سینٹر(Tution Center) کی چھت گرنے سے 14 بچوں کے جاں بحق ہونے والے سانحہ کاہنہ کی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چھت پر زیادہ ملبہ ڈالنے سے چھت گری، ٹی آر گارڈر کی چھت پر بچوں کی موجودگی میں مٹی ڈلوانا انتہائی غیر ذمہ داری تھی، کمزور ڈھانچہ اضافی بوجھ برداشت نہ کر سکا۔

ماہرین کی رائے بھی رپورٹ میں شامل کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق چھت گرنے کے وقت خاتون ٹیچر اور 20 بچے چھت کے نیچے موجود تھے، خاتون ٹیچر 34 بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہے لیکن چھت گرنے کے وقت 20 بچے حاضر تھے جن میں سے 14 بچے جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے۔
مزیدپڑھیں:فیفا ورلڈکپ: امریکا میں ارجنٹائن ٹیم کی سخت تلاشی، میسی حیران پریشان ہنستے رہے
سانحے کی رپورٹ کے مطابق بچوں کی اموات سر کی ہڈیوں پر زیادہ چوٹیں آنے سے ہوئیں، تاحال کسی متعلقہ سرکاری ادارے کے کسی اہلکار کی کوئی غفلت نظر نہیں آئی۔ مقدمہ درج کر کے گھر کے مالک اور اسکے بھائی سمیت 5 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوائی گئی رپورٹ پر باریک بینی سے غور شروع ہوگیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ شہر بھر کے ٹیوشن سینٹرز کو بھی ایس او پیز مکمل کرنا ہوں گے۔








