پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی کو خواتین کے حقوق(Women Rights) کے لیے آواز اٹھانے اور سماجی شعور اجاگر کرنے میں خدمات کے اعتراف میں برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ایوارڈ کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر فضا علی کی خواتین کو درپیش مسائل اجاگر کرنے اور ذمہ دارانہ میڈیا کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیا۔

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد فضا علی نے کہا کہ یہ اعزاز صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ہر اس خاتون کے لیے حوصلہ افزائی کا پیغام ہے جو اپنے حقوق، خودمختاری اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:جیل اصلاحات کانفرنس: چیف جسٹس، مریم نواز اور سہیل آفریدی کا خطاب، اہم تجاویز دیں
انہوں نے یہ ایوارڈ پاکستان کی تمام خواتین کے نام کرتے ہوئے خواتین کے حقوق اور اہم سماجی مسائل کے حوالے سے اپنی آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔








