بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اکشے کمار نے 1 ماہ میں 20 کروڑ روپے کے 4 فلیٹس فروخت کر دیے

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار(akshay kumar) نے ممبئی کی مہنگی جائیدادوں کی مارکیٹ میں صرف 1 ماہ کے دوران تقریباً 20 کروڑ روپے مالیت کے 4 فلیٹس فروخت کر دیے۔

دی انڈین ایکسپریس کے مطابق پراپرٹی رجسٹریشن ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ اکشے کمار نے 30 جون 2026ء کو ممبئی کے علاقے ملنڈ ویسٹ میں واقع اوبرائے اینگما کی 18 ویں منزل پر موجود 2 لگژری اپارٹمنٹس 12.38 کروڑ روپے میں فروخت کیے۔

ہر اپارٹمنٹ کا رقبہ 1886 مربع فٹ ہے اور اس کے ساتھ 3 پارکنگ اسپیسز بھی شامل ہیں۔

اکشے کمار نے یہ دونوں فلیٹس 2017ء میں مجموعی طور پر 9 کروڑ روپے میں خریدے تھے، جنہیں فروخت کر کے انہوں نے 3.3 کروڑ روپے کا منافع حاصل کیا ہے۔

مزیدپڑھیں:عدالت نے پمز میں زیر علاج خاتون کا بچہ نانی کے حوالے کرنے کی درخواست مستردکردی

اس سے قبل جون 2026ء کے آغاز میں اکشے کمار نے بوریولی ایسٹ میں واقع اوبرائے اسکائی سٹی کے 2 اپارٹمنٹس بھی فروخت کیے تھے، جن کی مالیت 7.10 کروڑ روپے تھی۔

یوں صرف 1 ماہ کے دوران اداکار نے تقریباً 19.5 کروڑ روپے مالیت کی 4 رہائشی جائیدادیں فروخت کیں۔