پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر(Hania Aamir) نے اپنے نئے ہیئر اسٹائل کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مداح ان کا موازنہ بھارتی اداکار سلمان خان کے مشہور کردار رادھے موہن سے کرنے لگے۔
ہانیہ عامر نے اپنی نئی سیلفی میں سینٹر پارٹڈ، جبڑے تک لمبے بالوں اور چہرے کے دونوں اطراف لمبی لٹوں والا نیا انداز اپنایا ہے، جس نے صارفین کو سلمان خان کی 2003ء میں ریلیز ہونے والی فلم تیرے نام کے مشہور ہیئر اسٹائل کی یاد دلا دی۔
تصویر سامنے آنے کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ہانیہ عامر کے نئے انداز اور سلمان خان کے تیرے نام والے مشہور لک کے درمیان مماثلت پر تبصرے شروع کر دیے۔
مزیدپڑھیں:وسیم اکرم کی موت کی افواہیں بے بنیاد، شنیرا اکرم کی تردید
واضح رہے کہ فلم تیرے نام میں سلمان خان کا سینٹر پارٹڈ ہیئر اسٹائل اس وقت بالی ووڈ کے مقبول ترین ہیئر اسٹائلز میں شمار ہوتا تھا، جسے برصغیر بھر میں مداحوں نے بڑے پیمانے پر اپنایا تھا۔
یاد رہے کہ ہانیہ عامر پاکستان کی مقبول ترین ٹی وی اور فلمی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، جنہوں نے متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔








