راولپنڈی(ممتاز نیوز)کیپٹن محمد سرور شہید کا 74 واں یوم شہادت آج نشان حیدر ان کے آبائی گاؤں سانگھوری، گوجر خان راولپنڈی میں منایا گیا۔میجر جنرل ممتاز حسین نے کیپٹن محمد سرور شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول و عسکری حکام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔








