چاہ بہار میں امریکی حملوں کے بعد چاہ بہار(Chabahar) فری زون میں موجود گوداموں سے گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ایران کی واحد سمندری بندرگاہ اور عالمی تجارت کیلئے اہم مرکز چاہ بہار فری زون آرگنائزیشن کے سربراہ نے بتایا کہ حکام نے گوداموں میں موجود گاڑیوں کو نکالنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:ایران پر موجودہ حملے گزشتہ کارروائیوں سے زیادہ وسیع ہیں، امریکی عہدیدار
عہدیدار کے مطابق نصف شب تک 300 گاڑیاں گوداموں سے منتقل کی جا چکی تھیں، مزید 100 گاڑیوں کو صبح ہونے سے قبل نکال لیا گیا۔








