بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان

گلوکار عبد الحنان(Abdul Hannan) نے اپنے مشہور گیت ’خسارہ‘ کے حوالے سے بتا دیا۔

نوجوان گلوکار عبد الحنان نے جیو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنی پیشہ وارانہ زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

گیت خسارے سے متعلق عبد الحنان نے بتایاکہ خسارہ کا خیال اس وقت آیا جب اس کی کوئی شاعری بھی نہیں تھی، یہ پروجیکٹ ڈیڑھ سال پرانا ہے، دماغ میں ایک ٹون تھی باقی کچھ نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ ایک دن بیٹھا اور اس میلوڈی کو غور سے سنا تو محسوس کیاکہ یہ نقصان کے بارے میں ہے، آپ کا کچھ نقصان ہوا ہے اور آپ کے دل سے اس طرح کی میلوڈی نکل رہی ہے۔

مزیدپڑھیں:NCCIA، کار کردگی بہتر بنانے کیلئے 838 نئی پوسٹیں تخلیق کرنے کا فیصلہ

عبد الحنان کا کہنا تھاکہ خسارہ کی میلوڈی کے وقت ذہن میں ایسا کچھ نہیں تھا، میں کسی بھی ایک شخص کو سوچ کر نہیں لکھتا بلکہ اپنی اور دوسروں کی زندگی کے بارے میں سوچ کر لکھتا ہوں، اور دوسرا یہ خسارہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔


ان کا مزید کہنا تھاکہ اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ بیٹ سن کر الفاظ آئے اس پر لکھ دیا اور اکثر ایسا ہوتا ہے کچھ دماغ میں الفاظ یا شاعری چل رہی ہوتی ہے تو اس کو میلوڈی میں لے کر جاتے ہیں، میوزک کی خوبصورتی یہ ہے کہ وہ کبھی کبھی آمد کی طرح آپ کو خود بتاتی ہے کہ اس کے ساتھ یہ ہونا ہے۔