نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی کار کردگی کو مزید بہتر اور موثر بنا نے کیلئے 838 نئی پوسٹیں تخلیق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی جی این سی سی آئی اے(NCCIA) نے اس ضمن میں وزارت داخلہ سے رجوع کیا تھا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس تجویز سے اتفاق کرلیا ہے۔ وزارت داخلہ نے نئی پوسٹوں کی تخلیق کی منظوری کیلئے کیس فنا نس ڈویژن کو بھیج دیا ہے جہاں فنا نس ڈویژن کے اخراجات ونگ میں یہ کیس زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق جو نئی پوسٹیں تخلیق کرنے کی سفارش کی گئی ہے ان میںگریڈ اٹھارہ کی 32پوسٹیں ہیں ۔جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن کی چودہ۔ ڈی ڈی لیگل کی تین۔ ڈی ڈی اکائونٹس کی سات۔ ڈی ڈی سافٹ ویئر کی چار اور ڈی ڈی نیٹ ورک سیکورٹی کی چار آسامیاں شامل ہیں۔
گریڈ سترہ کی 50پوسٹیں تخلیق کی جائیں گی جن میں اسسٹنٹ دائریکٹر انوسٹی گیشن کی 31۔ اے ڈی لیگل کی سات ۔ اے ڈی سٹریس کونسلر کی نو۔ اے ڈی فرانزک کی تین پوسٹیں شامل ہیں۔








