بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لبنان نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور میں شرکت کی تصدیق کر دی

لبنان(Lebanon) نے امریکہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے آئندہ دور میں شرکت کرے گا، جو اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہوگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق مذاکرات میں شرکت کرنے والے لبنانی وفد میں فوجی نمائندے شامل نہیں ہوں گے، لبنان نے مطالبہ کیا ہے کہ مذاکرات سے قبل جنوبی لبنان کے طے شدہ پائلٹ زونز سے اسرائیلی افواج کا انخلا ضروری ہے۔

مزیدپڑھیں:ایران کو اپنے غلط فیصلوں کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے: امریکی وزیرِ دفاع

واضح رہے کہ امریکہ کی ثالثی میں طے پانے والے فریم ورک معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان کے مخصوص پائلٹ زونز سے واپس جانا ہے، جس کے بعد ان علاقوں میں لبنانی فوج تعینات کی جائے گی۔

اسی سلسلے میں امریکی فوجی وفد نے بیروت کا دورہ کیا، جہاں اس نے لبنانی فوج کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کرکے ان پائلٹ زونز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔